آرمی چیف کوئٹہ پہنچ گئے دھماکے کے زخمیوں کی عیادت کریں گے

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو سیکیورٹی کی صورتحال سے متعلق بریفنگ بھی دی جائیگی، ذرائع

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو سیکیورٹی کی صورتحال سے متعلق بریفنگ بھی دی جائیگی، ذرائع۔ فوٹو : فائل

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کوئٹہ پہنچ گئے جہاں وہ گزشتہ روز سیکیورٹی فورسز پر ہونے والے خود کش حملے کے زخمیوں کی عیادت کریں گے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کوئٹہ پہنچ گئے ہیں، ذرائع کا کہنا ہے کہ آرمی چیف دورہ کے دوران سانحہ کوئٹہ کےزخمیوں کی عیادت کریں گے جب کہ اس موقع پر سربراہ پاک فوج جنرل قمر جاوید باجوہ کو سیکیورٹی کی صورتحال سے متعلق بریفنگ بھی دی جائیگی۔


اس خبر کو بھی پڑھیں : کوئٹہ میں سیکیورٹی فورسز پر خود کش حملہ، 8 جوانوں سمیت 15 افراد جاں بحق

واضح رہے کہ گزشتہ روز کوئٹہ میں پشین اسٹاپ کے قریب سیکیورٹی فورسز پر خود کش حملے میں 8 اہلکاروں سمیت 15 افراد جاں بحق اور 25 زخمی ہو گئے تھے۔
Load Next Story