چین کے نائب وزیراعظم 2 روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے

وانگ یانگ دورے کے موقع پر صدر ممنون حسین اور وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے ملاقات کریں گے


ویب ڈیسک August 13, 2017
وانگ یانگ 14 اگست کو پرچم کشائی کی تقریب میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کریں گے۔ فوٹو: فائل

چین کے نائب وزیراعظم وانگ یانگ دو روزہ دورے پر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔

چین کے صدر شی جن پنگ کی خصوصی ہدایت پر نائب وزیراعظم وانگ یانگ خیر سگالی دورے پر اسلام آباد پہنچے ہیں جہاں وہ پاکستان کی 70 سالہ یوم آزادی کی تقریبات میں شرکت کریں گے۔

نائب وزیراعظم وانگ یانگ دورے کے موقع پر صدر ممنون حسین اور وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے ملاقات کریں گے جس میں دوطرفہ تعلقات کو مزید بہتر بنانے سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ وانگ یانگ 14 اگست کو پرچم کشائی کی تقریب میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کریں گے۔

چینی نائب وزیراعظم وانگ یانگ کا خصوصی دورہ پاکستان اور چین کے درمیان برادرانہ اور تعاون پر مبنی قریبی تعلقات اور پاکستان کیلئے چین کی مضبوط سیاسی حمایت کی علامت ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |