بنگلہ دیشی بحری جہاز فتح الرحمان کو دیوالیہ ہونے پر بھارتی بندر گاہ وشاکا پٹنم میں روک لیا گیا ہے، جہاز کے عملے میں 5 پاکستانی بھی شامل ہیں۔
بنگلہ دیشی مال بردار بحری جہاز فتح الرحمان کو عملے کی تنخواہیں ادا نہ کرنے اور دیوالیہ ہونے پر بھارتی ریاست آندھرا پردیش کے شہر وشاکا پٹنم کی بندر گاہ پر روکنے کے بعد اب جہاز کو اسکریپ کیا جا رہا ہے، وفاقی وزیر پورٹ اینڈ شپنگ بابر خان غوری نے جہاز کے عملے میں موجود 5 پاکستانیوں کے پھنسے ہونے کا نوٹس لے لیا، ان کا کہنا ہے کہ پھنسے پاکستانیوں کی ہر ممکن مدد کی جائے گی اور ان کی وزارت اس سلسلے میں اپنی بھرپور کوششیں کرے گی، انہوں نے شپنگ ایجنٹ کو بھی ہدایت کی ہے کہ اس سلسلے میں فوری اقدامات کئے جائیں۔