2014 تک افغانستان سے 34000 امریکی فوجیوں کا انخلاء کردیا جائے گا اوباما

القائدہ سے لڑنے کے لیے اتحادی ممالک کے ساتھ مکمل تعاون کیا جائے گا, صدر باراک اوباما.


ویب ڈیسک February 13, 2013
صدر اوباما نے متوسط طبقے کیلئے مزید نوکریاں پیدا کرنے کی ضرورت پر زور دیا. فوٹو: رائٹرز

امریکی صدر باراک اوباما نے کانگرس ہاؤس میں اپنےسالانہ خطاب کے دوران افغانستان سے 2014 کے اوائل تک 34000 امریکی فوجیوں کے انخلاء کا اعلان کردیا۔


کانگرس ہاؤس میں ''اسٹیٹ آف دا یونین ایڈرس'' میں امریکی صدر اوباما نے اعلان کیا کہ ایک دہائی کی جنگ کے بعد ہمارے فوجی واپس آرہے ہیں اور اب 34000 فوجیوں کے واپس آنے کا وقت آگیا ہے۔


ملکی معشیت کے حوالے سے صدر باراک اوباما کا کہنا تھا کہ اسٹاک مارکیٹ بحال ہو رہی ہے اور کئی عرصے کی معاشی مشکلات کے بعد 6 ملین نئی نوکریاں دی گئیں، امریکی صدر نے کہا کہ متوسط طبقے کا معیشت میں اہم کردار ہے اور جو وعدے کیے ہیں ان کو پورا کرنا ہوگا۔


اوباما کہنا تھا کہ امریکی قوم نے متحد ہو کر تمام بحرانوں کا سامنا کیا ہے ، صدر اوباما نے متوسط طبقے کے لئے مزید نوکریاں پیدا کرنے کی ضرورت پر زور دیا، امریکی صدر کا کہنا تھا کہ میڈیکل کئیر میں اصلاحات کے لیے تیار ہیں، تعلیم کے شعبے پر خصوصی توجہ دی جائے گی اور ٹیکس سسٹم میں اصلاحات کے لیے یہ وقت انتہائی مناسب ہے۔


اپنی تقریر کے دوران امریکی صدر اوباما کا کہنا تھا کہ افریقہ میں القاعدہ گروپوں کے خاتمے کے لئے امریکی افواج براہ راست آپریشن نہیں کرے گی بلکہ اتحادیوں کو مدد فراہم کرے گی ۔ ایران کے بارے میں امریکی صدر کا کہناتھا کہ ایران کے جوہری ہتھیاروں کا معاملہ سفارتی طریقے سے حل کرنے کاوقت ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں