احتساب کے بجائے نواز شریف سے انتقام لیا جا رہا ہے جاوید ہاشمی

عمران خان اور طاہر القادری لیڈر نہیں بلکہ سیاسی مہرے ہیں، جاوید ہاشمی


ویب ڈیسک August 13, 2017
سابق وزیراعظم نواز شریف کا احتساب ہوتا تو وہ پھنس جاتے لیکن انتقام کی وجہ سے وہ لیڈر بن گئے،جاوید ہاشمی۔ فوٹو: فائل

لاہور: سینئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کا احتساب ہوتا تو وہ پھنس جاتے لیکن انتقام کی وجہ سے وہ لیڈر بن گئے ہیں۔

ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جاوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کا احتساب ضرور ہونا چاہیئے اور انہیں معافی نہیں ملنی چاہیئے لیکن احتساب کی بجائے نواز شریف سے انتقام لیا جا رہا ہے جس نے انہیں لیڈر بنا دیا ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: عمران خان نے کہا تھا تصدق جیلانی کے بعد آنیوالے ججز پارلیمنٹ توڑ دیں گے

جاوید ہاشمی کا مزید کہنا تھا کہ یہاں سویلین حکومت کو پسند نہیں کیا جاتا لیکن پاکستان ووٹ کی طاقت سے بنا ہے اور ووٹ کی طاقت سے ہی مضبوط اور مستحکم ہو گا، ووٹ کی پرچی کو بے توقیر کرنا پاکستان کو بے توقیر کرنے کے مترادف ہے۔ عمران خان اور طاہر القادری کو ایک بار پھر تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے جاوید ہاشمی نے کہا کہ دونوں لیڈر نہیں بلکہ سیاسی مہرے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔