الیکشن کمیشن نے اسلحہ لائسنس کے اجرا پر پابندی عائد کردی

تمام اضلاع کے ڈی سی اوز کو اسلحہ لائسنس کے فارم کی وصولی فوری طور پر بند کرنے کی ہدایت جاری کردی، الیکشن کمیشن


ویب ڈیسک February 13, 2013
تمام اضلاع کے ڈی سی اوز کو اسلحہ لائسنس کے فارم کی وصولی فوری طور پر بند کرنے کی ہدایت جاری کردی، الیکشن کمیشن فوٹو: فائل

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اسلحہ لائسنس کے اجرا پر پابندی عائد کردی ہے

الیکشن کمیشن کے نوٹی فکیشن کے مطابق اسلحہ لائسنس پر پابندی غیرمعینہ مدت کے لئےلگائی گئی ہے اور تمام اضلاع کے ڈی سی اوز کو اسلحہ لائسنس کے فارم کی وصولی فوری طور پر بند کرنے کی ہدایت بھی کردی گئی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل الیکشن کمیشن نے 17 جنوری کو سرکاری ملازمتوں پر بھی پابندی عائد کی تھی جس کے بعد پابندی کا یہ دوسرا حکم نامہ ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں