راولپنڈی ہائیکورٹ بنچ کا بینظیر قتل کیس کی روزانہ کی بنیاد پر سماعت کا حکم

6سال ہو نے کو ہیں اور ابھی تک کیس میں کوئی پیش رفت نہ ہوسکی جو ظلم کی بات ہے،راولپنڈی ہائیکورٹ ڈویژن بنچ


ویب ڈیسک February 13, 2013
راولپنڈی ہائی کورٹ ڈویژن بنچ نے تمام ملزمان کے وکلا کو بھی روزانہ سماعت میں حاضری یقینی بنانے کا حکم دیا۔ فوٹو فائل

راولپنڈی ہائی کورٹ ڈویژن بنچ نے بے نظیر قتل کیس کی روزانہ کی بنیاد پر سماعت اور3 ماہ کے اندرفیصلے کا حکم دے دیا۔

جسٹس مظاہر اکبر نقوی اور جسٹس علی باقر نجفی پر مشتمل ڈویژن بنچ نے ایف آئی اے کی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ 6 سال ہو نے کو ہیں اور ابھی تک کیس میں کوئی پیش رفت نہ ہوسکی، یہ بہت ظلم کی بات ہے، اس موقع پر عدالت نے انسداد دہشت گردی کی عدالت کو حکم دیا کہ وہ 19 فروری سے روزانہ کی بنیاد پر کیس کی سماعت کرے اور 3 ماہ کے اندر کیس کا فیصلہ میرٹ اور شفاف طریقے سے کرے، ہائی کورٹ نے تمام ملزمان کے وکلا کو روزانہ سماعت میں حاضری یقینی بنانے کا بھی حکم دیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں