بھارتی ریاست ہماچل پردیش میں لینڈ سلائیڈنگ سے 46 افراد ہلاک

لینڈسلائیڈنگ کے نتیجے میں منڈی سے پٹھان کوٹ جانے والی اہم شاہراہ کا 200 میٹر حصہ بھی منہدم ہوگیا

لینڈسلائیڈنگ کے نتیجے میں منڈی سے پٹھان کوٹ جانے والی اہم شاہراہ کا 200 میٹر حصہ بھی منہدم ہوگیا۔ فوٹو: فائل

بھارتی ریاست ہماچل پردیش میں لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں 46 افراد ہلاک ہو گئے جبکہ 10 افراد تاحال لاپتہ ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ہماچل پردیش کے گاؤں کوٹ روپی میں لینڈ سلائیڈنگ کا واقعہ ہفتے کو رات گئے پیش آیا جس کے نتیجے میں منڈی سے پٹھان کوٹ جانے والی اہم شاہراہ کا 200 میٹر حصہ بھی منہدم ہو گیا۔ ہائی وے پر موجود دو بسیں اور متعدد گاڑیاں بھی لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آئیں۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت میں مسافر بس کھائی میں گرنے سے 28 افراد ہلاک


بھارت کے نیشنل ڈیزاسٹر رسپانس فورس کے اہلکاروں نے جائے حادثہ پر پہنچ کر لاشوں کو نکالنے کا کام شروع کیا اور اب تک 46 افراد کی لاشیں نکالی جا چکی ہیں جبکہ 10 افراد اب بھی لاپتہ ہیں۔ اندھیرے کی وجہ سے ریسکیو آپریشن بند کردیا گیا ہے جو کل دوبارہ شروع کیا جائے گا۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں زیادہ تعداد ان مسافروں کی ہے جو دو بسوں میں سوار تھے۔ یہ بسیں کوٹ روپی میں کچھ دیر کے لیے رکی تھی کہ اس حادثے کی زد میں آگئیں۔ ان میں سے ایک ایئرکنڈیشنڈ بس کاٹرا جا رہی تھی اور اس پر پہاڑ سے ایک بڑا تودہ آکر گرا جس کے نتیجے میں وہ 200 میٹر گہری کھائی میں جاگری جبکہ دوسری بس پہاڑ سے 2 کلومیٹر نیچے جاکر گری۔



بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے ٹوئیٹر پر جاری اپنے پیغام میں اس حادثے پر افسوس کا اظہارکیا اور کہا کہ وہ مصیبت کی اس گھڑی میں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں۔
Load Next Story