صدرزرداری نے سعودی عرب میں پھنسے پاکستانیوں کی رپورٹ طلب کرلی

ایکسپریس ٹریبیون نےان افراد کو سعودی عرب بھجوانے کی خبر11 فروری کوشائع کی تھی۔


ویب ڈیسک February 13, 2013
صدرنے جعلی ویزوں اور بھرتیوں پر 700 پاکستانیوں کو سعودی عرب بھجوانےکےخلاف متعلقہ حکام سے 3 روز میں انکوائری رپورٹ طلب کرلی ۔ فوٹو: فائل

NEW YORK: صدر آصف زرداری نے ایکسپریس ٹریبیون کی خبر پر نوٹس لیتے ہوئے سعودی عرب میں جعلی ویزوں کی وجہ سےپھنسے 700 پاکستانیوں کی انکوائری رپورٹ طلب کرلی۔

صدارتی ترجمان فرحت اللہ بابر کے مطابق صدر مملکت آصف زرداری نے جعلی ویزوں اور بھرتیوں پر 700 پاکستانیوں کو سعودی عرب بھجوانےکےخلاف متعلقہ حکام سے 3 روز میں انکوائری رپورٹ طلب کرتے ہوئے ان کی وطن واپسی کے لئےفوری اقدامات کی ہدایت کی ہے۔

واضح رہے کہ ایکسپریس ٹریبیون نےان افراد کو سعودی عرب بھجوانے کی خبر11 فروری کوشائع کی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں