میٹرو بسوں میں ہلڑبازی روکنے کے لئے پولیس اہلکار تعینات

لاہور کی عوام کی طرف سےجدید میٹرو بس سروس کو تفریح کے طور پر استعمال کرنے کا سلسلہ جاری ہے


ویب ڈیسک February 13, 2013
میٹرو بسوں میں مفت سروس کے باعث بے پناہ رش کی وجہ سے ہنگامہ آرائی اور ہلڑبازی سمیت مختلف ناخوشگوار واقعات بھی پیش آرہے ہیں۔ فوٹو: اے ایف پی

KARACHI: میٹرو بس میں سفر کے دوران نظم وضبط برقرار رکھنے کے لئے ہر بس میں ایک پولیس اہلکار تعینات کردیا گیا ہے۔

لاہور کی عوام کی طرف سےجدید میٹرو بس سروس کو تفریح کے طور پر استعمال کرنے کا سلسلہ جاری ہے، آج بھی میٹروبسز میں لوگوں کا رش برقرار رہا جبکہ میٹرو بسوں میں بےپناہ رش کے باعث ہنگامہ آرائی اور ہلڑبازی سمیت مختلف ناخوشگوار واقعات بھی پیش آرہے ہیں، اسی صورتحال کے پیش نظر میٹرو بسوں میں سفر کے دوران نظم ونسق برقرار رکھنے کے لئے اقدامات اٹھائے گئے ہیں، جس کے تحت ہر بس میں ایک پولیس اہلکار تعینات کردیا گیا ہے جبکہ میٹروبس اسٹیشنوں پر بھی سکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں