گوگل بھی پاکستانی پرچم کے رنگوں میں رنگ گیا

گوگل نے دنیا بھر میں موجود پاکستانیوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے خصوصی ڈوڈل جاری کردیا


ویب ڈیسک August 14, 2017
گوگل نے دنیا بھر میں موجود پاکستانیوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے خصوصی ڈوڈل جاری کردیا

پاکستان کے 70 ویں یوم آزادی کے موقع پر دنیا کا سب سے بڑا سرچ انجن گوگل بھی پاکستانی پرچم کے رنگوں میں رنگ گیا۔

گوگل نے پاکستان کے یوم آزادی کے موقع پر دنیا بھر میں موجود پاکستانیوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے خصوصی ڈوڈل جاری کردیا جو سبز رنگ سے رنگا ہوا ہے۔ ڈوڈل کے درمیان میں پلے کا بٹن ہے جسے دبانے سے سبز ہلالی پرچم پوری آب و تاب کے ساتھ لہراتا ہوا نظر آتا ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل بھی گوگل مختلف موقعوں پر پاکستان کے حوالے سے خصوصی ڈوڈل جاری کرچکا ہے جس میں استاد نصرت فتح علی خان اور عبدالستار ایدھی کے ڈوڈل شامل ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔