طاہرالقادری کی درخواست پر سپریم کورٹ کا فیصلہ خوش آئند ہےچیف الیکشن کمشنر

الیکشن کمیشن اورسپریم کورٹ کی سمت ایک ہے اوردونوں چاہتے ہیں کہ ملک میں عام انتخابات اپنے وقت ہوں، فخرالدین جی ابراہیم

الیکشن کمیشن اورسپریم کورٹ کی سمت ایک ہے اوردونوں چاہتے ہیں کہ ملک میں عام انتخابات اپنے وقت ہوں، فخرالدین جی ابراہیم۔ فوٹو اے پی پی

چیف الیکشن کمشنرجسٹس (ر) فخرالدین جی ابراہیم نے کہا ہے کہ طاہرالقادری کی درخواست پرسپریم کورٹ کا فیصلہ خوش آئند ہے۔


اسلام آباد میں میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے فخرالدین جی ابراہیم نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی تشکیل آئین کے مطابق ہے اوراس حوالے سے طاہرالقادری کی جانب سے دائر کی گئی درخواست پرسپریم کورٹ سے ایسے ہی فیصلے کی توقع تھی، انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن اورسپریم کورٹ کی سمت ایک ہے اوردونوں چاہتے ہیں کہ ملک میں عام انتخابات اپنے وقت ہوں۔

Recommended Stories

Load Next Story