راولپنڈی کے پاور شو میں ناکام لیگی قائدین پس منظر میں

قیادت نے حنیف عباسی ودیگرکو نظرانداز کردیا


جمیل مرزا August 14, 2017
سینیٹر چوہدری تنویر کو اہم کردار ملنے کا امکان، فوٹو: فائل

عوامی قوت کا بھرپور مظاہرہ نہ کرسکنے پر سابق وزیراعظم نواز شریف کے اظہار ناراضی کے بعد مرکزی لیڈر شپ کی جانب سے ن لیگی رہنماؤں کو نظرانداز کردیا گیا۔

راولپنڈی میں عوامی قوت کا بھرپور مظاہرہ نہ کرسکنے اور ریلی کو پنجاب ہاؤس تک پہنچا کر گھروں کو چلے جانے پر سابق وزیراعظم نواز شریف کے اظہار ناراضی کے بعد مرکزی لیڈرشپ نے حنیف عباسی، سردار نسیم خان، ملک شکیل اعوان اور بعض دیگر رہنماؤں کو نظرانداز کردیا جس کے بعد وہ پس منظر میں چلے گئے ہیں۔

شہر اور کینٹ کی آئندہ سیاست میں سینیٹر چوہدری تنویرکواہم کردار ملنے کا واضح امکان پیدا ہوگیا ہے تاہم نظرانداز ہونیوالے رہنما اب وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی طرف دیکھنے لگے ہیں۔

واضح رہے کہ سابق وزیراعظم کی ریلی کے موقع پر راولپنڈی شہر سے لوگوں کی حاضری نہ ہونے کے برابر تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں