یوٹیلٹی اسٹورز کرپشن میں 3490 ملازمین ملوث نکلے

639ملازمین کو نوکری سے برطرف،1246کو صرف وارننگ دے کر چھوڑ دیا گیا، دستاویز


INP August 14, 2017
639ملازمین کو نوکری سے برطرف،1246کو صرف وارننگ دے کر چھوڑ دیا گیا، دستاویز۔ فوٹو : فائل

یوٹیلٹی اسٹور کارپوریشن میں بڑے پیمانے پر کرپشن کا انکشاف ہوا ہے۔

گزشتہ 5 سال کے دوران یوٹیلٹی اسٹور کارپوریشن میں مجموعی طور پر 3490 ملازمین کرپشن اور بے قاعدگیوںمیں ملوث پائے گئے۔ سب سے زیادہ1050ملازمین ملتان زون، ہیڈآفس اسلام آباد میں 540، لاہور زون میں 492، سرگودھا زون میں348 اوراسلام آباد زون میں 262 ملازمین کرپشن اور دیگر بے قاعدگیوں میں ملوث پائے گئے۔ کرپشن ثابت ہونے پر 639ملازمین کو نوکری سے برطرف کیا گیا جبکہ حیران کن طور پرالزام ثابت ہونے کے باوجود 1246ملازمین کو صرف وارننگ دے کر چھوڑدیا گیا۔

ذرائع کے مطابق یوٹیلٹی اسٹور کارپوریشن میں سیاسی طور پر بھرتی کیے گئے 14ہزار ملازمین کی فوج کام کر رہی ہے جس کی وجہ سے ادارہ خسارے میں چل رہا ہے اور ادارے کے خسارے میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے۔

دستاویزات کے مطابق گزشتہ5سالوں کے دوران یوٹیلٹی اسٹور کارپوریشن میں مجموعی طور پر 3490ملازمین کرپشن اور دیگر بے قاعدگیوں میں ملوث پائے گئے۔ سب سے زیادہ1050ملازمین ملتان زون میں کرپشن اور دیگر بے قاعدگیوں میں ملوث پائے گئے۔ اسی طرح ہیڈ آفس اسلام آباد میں 540، لاہور زون میں492،سرگودھا زون میں 348، اسلام آباد زون میں262،کوئٹہ زون میں 217، سکھر زون میں 194،ایبٹ آباد زون میں 162،پشاور زون میں 143اور کراچی زون میں 82ملازمین کرپشن اور دیگر بے قاعدگیوں میں ملوث پائے گئے۔

دستاویزات کے مطابق کرپشن ثابت ہونے پر 639ملازمین کو نوکری سے برطرف، 679 ملازمین کی اضافی مراعات کوختم، 1246ملازمین کو بھاری جرمانے، 192ملازمین کی نیچلے درجے تنزلی، 70ملازمین کو جرمانے کیے گئے۔ حیران کن طور پر الزام ثابت ہونے کے باوجود 1246ملازمین کو صرف وارننگ دے کر چھوڑ دیا گیا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں