پاک ایران گیس پائپ لائن کی تکمیل ملکی مفاد میں ہے صدر زرداری

توانائی بحران کے تناظر میں منصوبےکی جلد تکمیل کے خواہاں ہیں ، صدر آصف زرداری


ویب ڈیسک February 13, 2013
پاکستان دونوں ملکوں کے درمیان گیس پائپ لائن منصوبے کوانتہائی اہمیت دیتا ہے،صدرآصف زرداری

صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاک ایران گیس پائپ لائن کی تکمیل ملکی مفاد میں ہے۔

بلاول ہاؤس لاہور میں ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر علی لاریجانی نے صدر آصف زرداری سے ملاقات کی،اس موقع پرپیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ، سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی اور دیگر رہنما بھی موجود تھے۔

صدرآصف زرداری نے ایرانی اسپیکرعلی لاریجانی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان دونوں ملکوں کے درمیان گیس پائپ لائن منصوبے کوانتہائی اہمیت دیتا ہے اور اس کی تکمیل سے نہ صرف ملکی توانائی کی ضرورت پوری ہوگی بلکہ اس سے توانائی بحران کا بھی خاتمہ ممکن ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان توانائی بحران کے تناظر میں منصوبےکی جلد تکمیل کا خواہاں ہے۔

صدرآصف زرداری نے اس موقع پر متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ منصوبوں کی تکمیل کے لئے ہر ممکن کوشش کی جائے اوربڑے منصوبوں کے لئے فنڈ ریزنگ میکنزم کو بھی بہتر بنایا جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں