وزیراعظم کا الطاف حسین کوفوننگراں وزیراعظم پرمشاورت کی یقین دہانی

صاف و شفاف انتخابات کیلئے ایسا الیکشن کمیشن تشکیل دیا جائے جس پر کوئی انگلی نہ اٹھاسکے، الطاف حسین


ویب ڈیسک February 13, 2013
ملک میں غیرجانبدار انتخابات کاعزم کر رکھا ہے، وزیر اعظم راجہ پرویزاشرف۔ فوٹو: فائل

وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ نگراں وزیراعظم کامعاملہ اتفاق رائے سے طے کیا جائے گا، اس سلسلے میں اتحادی جماعتوں سےمشاورت ہوگی۔

وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین سے ٹیلی فون پر ان کی خیریت دریافت کی، ٹیلی فونک گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں نے نگراں حکومت،امن وامان اورسیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیراعظم کاکہنا تھا کہ حکومت ملک میں آئین کے تحت شفاف اور غیرجانبدار انتخابات کا عزم رکھتی ہے اوراس سلسلے میں نگراں وزیراعظم کامعاملہ اتفاق رائے سے طے کیاجائے گا جس کے لئے اتحادی جماعتوں سے بھی مشاورت ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ جلد ہی وہ نگراں حکومت کی تشکیل کے لیے اپوزیشن لیڈرکوبھی خط لکھیں گے ۔

اس موقع پر ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے وزیراعظم سے کراچی سمیت ملک کے مختلف شہروں میں دہشت گردی کے واقعات اور امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانے کیلئے موثر اقدامات کی ضرورت پر زور دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہر محب وطن کی خواہش ہے کہ ملک میں صاف و شفاف انتخابات ہوں، اس سلسلے میں ایسا الیکشن کمیشن تشکیل دیا جائے جس پر کوئی انگلی نہ اٹھاسکے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں بڑھتی ہوئی آبادی کے تناسب سے پولیس نفری نہ ہونے کے برابرہے۔ امن وامان کی صورتحال بہتربنانےکے لئے پولیس کی نفری میں فوری اضافہ کیا جائے اور پولیس کو جدید اسلحہ، گاڑیوں اوردیگر آلات سے لیس کیا جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں