آئین کی بالا دستی کے لئے سب متفق ہیں وزیراعلیٰ سندھ

آج ہمیں ان لوگوں کو بھی یاد رکھنا ہے جنہوں نے پاکستان کے لیے اپنی جانیں نچھاور کیں، مراد علی شاہ


ویب ڈیسک August 14, 2017
آج ہمیں ان لوگوں کو بھی یاد رکھنا ہے جنہوں نے پاکستان کے لیے اپنی جانیں نچھاور کیں، مراد علی شاہ۔ فائل: فوٹو

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ جب آئین میں ترامیم کے لیے کہا گیا تب مزاحمت کی گئی تاہم آئین کی بالا دستی کے لئے سب متفق ہیں۔

مزار قائد پر حاضری کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ جب آئین میں ترامیم کے لیے کہا گیا تب مزاحمت کی گئی جب کہ آئین کی بالا دستی کے لئے سب متفق ہیں اور اسمبلی اپنے حقوق کے تحت کام کرتی رہے گی جب کہ گورنر سندھ اپنا آئینی کردار ادا کر رہے ہیں اور کرتے رہے گے۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ زندہ قومیں اپنے قومی تہواروں کو یاد رکھتی ہیں جب کہ سندھ اسمبلی کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ پاکستان کے لئے سب سے پہلی قرارداد منظور کی، آج ہمیں ان لوگوں کو بھی یاد رکھنا ہے جنہوں نے پاکستان کے لیے اپنی جانیں نچھاور کیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں