نیٹو کا افغان صوبے کنڑمیں فضائی حملہ 10 افراد ہلاک

حملے میں 3 طالبان کمانڈرز ہلاک ہوئے جن میں القاعدہ کا رہنما شاہ پور بھی شامل ہے، ضلعی گورنر عبدالظاہر


AFP February 13, 2013
اس بات کا تعین کرنے کی کوشش کر رہے ہیں کہ حملے میں طالبان کے علاوہ بھی کچھ ہلاکتیں ہوئیں ہیں یا نہیں۔ ترجمان نیٹو۔ فوٹو: اے ایف پی

KARACHI: افغانستان کے صوبے کنڑ میں نیٹو افواج کے ایک فضائی حملے میں عورتوں اور بچوں سمیت 10 افراد ہلاک ہو گئے۔

صوبےکے ضلعی گورنر عبدالظاہر کے مطابق حملے میں 3 طالبان کمانڈرزبھی ہلاک ہوئے جن میں القاعدہ کا رہنما شاہ پور بھی شامل ہے،عبدالظاہر نے کہا کہ یہ کہنا مشکل ہے کہ رات کے وقت نشانہ بنائے گئے اس گھر کا مالک طالبان کا رکن تھا یا نہیں لیکن حملے کے وقت طالبان اس گھر میں موجود تھے،دوسری جانب نیٹو افواج کے ترجمان نے کہا کہ ہم اس بات کا تعین کرنے کی کوشش کر رہے ہیں کہ حملے میں طالبان کے علاوہ بھی کچھ ہلاکتیں ہوئیں ہیں یا نہیں۔

واضح رہے کہ افغانستان میں نیٹو حملوں میں معصوم افراد کی ہلاکتوں کا مسئلہ انتہائی سنگین ہے جس کی افغان صدر حامد کرزئی بھی متعدد بار مذمت کرچکے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |