آئین میں ترمیم کے لیے مسلم لیگ ن کا ساتھ نہیں دے سکتے بلاول بھٹوزرداری

نوازشریف کی نااہلی کے بعد اب حکومت حد سے تجاوز کرنے کی کوشش میں ہے، چئیرمین پیپلزپارٹی


ویب ڈیسک August 14, 2017
نوازشریف کی نااہلی کے بعد اب حکومت حد سے تجاوز کرنے کی کوشش میں ہے، چئیرمین پیپلزپارٹی . فوٹو:فائل

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ ہماری جماعت اصولوں کی سیاست کرے گی اور آئین میں ترمیم کے لئے مسلم لیگ (ن) کا کبھی ساتھ نہیں دے گی۔

کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے چئیرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ پاکستان اس وقت مشکل صورتحال سے گزررہا ہے موجودہ حالات میں سیاسی کشیدگی ہرگز مناسب نہیں لیکن پنجاب کے لیڈر جو کررہے ہیں انہیں نامناسب بیانات کے بجائے اپنی سرحدوں کے حالات کو مدنظر رکھنا ہوگا۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: نوازشریف ڈرامہ رچا کر اپنے جرم چھپانا چاہتے ہیں

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کے اپنے اصول ہیں اور ہم اپنے اصولوں پر سیاست کرتے ہوئے ملک کے امن کے لئے جدوجہد جاری رکھیں گے۔ نوازشریف کی نااہلی کے بعد اب حکومت حد سے تجاوز کرنے کی کوشش میں ہے اور آئین میں ترمیم کے پیچھے پڑگئی ہے اگر یہ لوگ کوئی ترمیم کرتے بھی ہیں تو اس کا فائدہ نواز شریف کو نہیں ہوسکتا اور یہ لوگ جو چاہتے ہیں وہ نہیں ہوسکتا جب کہ پیپلزپارٹی اس معاملے میں کبھی بھی (ن) لیگ کا ساتھ نہیں دے گی۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: اقتدار سے جاتے ہی نوازشریف کو جمہوریت یاد آجاتی ہے

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں