مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے مضبوط پاکستان ضروری ہے علی گیلانی

پاکستان کی نظریاتی اور جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت پر پاک فوج کا خصوصی شکریہ ادا کرتا ہوں، حریت رہنما


ویب ڈیسک August 14, 2017
اللہ تعالی کے بعد پاکستان ہی کشمیریوں کا سہارا ہے، چیرمین حریت کانفرنس۔ فوٹو: فائل

مقبوضہ کشمیر میں حریت کانفرنس کے چیرمین سید علی گیلانی نے یوم آزادی پر پاکستانی عوام کو مبارک باد پیش کی ہے۔

آل پارٹیز حریت کانفرنس کے چیرمین سید علی گیلانی نے پاکستانیوں کو یوم آزادی کی مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالی کے بعد پاکستان ہی کشمیریوں کا سہارا ہے، کشمیر کی جدوجہد آزادی کی مدد کرنے پر کشمیری پاکستان کے تہہ دل سے شکر گزار ہیں، مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے مضبوط پاکستان بہت ضروری ہے۔

یہ بھی پڑھیے: حریت رہنما سید علی گیلانی کو دل کا دورہ

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کا قیام پوری امت مسلمہ کے لیے عظیم نعمت ثابت ہوا، 1947 تک جموں و کشمیر آزاد ریاست تھی لیکن بھارت نے فوجی طاقت کے بل بوتے پر اس پر قبضہ کرلیا، کشمیریوں پر قبضہ برقرار رکھ کر بھارت کو یوم آزادی منانے کا کوئی حق نہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ پاکستان کی نظریاتی اور جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت پر پاک فوج کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: پاکستان مسلم امہ کی امیدوں کامرکزہے، سید علی گیلانی

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں