اداکار ماجد جہانگیر نے سیاست میں قدم رکھ دیان لیگ سے ٹکٹ کی درخواست

نواز شریف نے گلشن اقبال کی نشست سے انتخابی ٹکٹ دیا تو دعویٰ کرتا ہوں کہ جیت کر دکھاؤں گا،ماجد جہانگیر۔


ویب ڈیسک February 13, 2013
کراچی میں لوگ سہمے ہوئے ہیں سچ بولنے لاہور آیا ہوں، ماجد جہانگیر۔ فوٹو: فائل

معروف اداکار ماجد جہانگیر کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ(ن) کو کراچی کے ہر حلقے سے امیدوار کھڑے کرنے چاہئیں، نواز شریف کی قیادت میں شہر کے حالات بہتر ہوسکتے ہیں۔


لاہور پریس کلب میں ان کا کہنا تھا کہ کراچی بھتہ خوری اور ٹارگٹ کلنگ کی آگ میں جل رہا ہے، شہر کے لوگ سہمے ہوئے ہیں کوئی کھل کر بات نہیں کرسکتا وہ سچ بولنے کے لئے لاہور آئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) کو چاہئے کہ کراچی کے ہر حلقے سے امیدوار کھڑے کرے، اگر نواز شریف نے انہیں گلشن اقبال کی نشست سے انتخابی ٹکٹ دیا تو وہ دعویٰ کرتے ہیں کہ جیت کر دکھائیں گے۔


تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں