برکینافاسو میں ترک ریسٹورینٹ پر حملے میں غیرملکیوں سمیت 18 افراد ہلاک

موٹر سائیکل سوار مسلح افراد نے دارالحکومت میں استنبول ریسٹورینٹ کے باہر بیٹھے گاہکوں پر فائرنگ کردی


ویب ڈیسک August 14, 2017
سیکیورٹی اہلکاروں سے جھڑپ میں 3 حملہ آور بھی مارے گئے. فوٹو: رائٹرز

ISLAMABAD: مغربی افریقہ کے مسلم اکثریتی ملک برکینا فاسو میں ترک ریسٹورینٹ پر حملے میں غیرملکیوں سمیت 18 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق برکینا فاسو کے دارالحکومت اواگادوگو میں موٹر سائیکل سوار مسلح افراد نے ''عزیز استنبول ریسٹورینٹ'' کے باہر بیٹھے گاہکوں پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 18 افراد ہلاک اور 10 زخمی ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیے: برکینا فاسو میں فوج نے حکومت کا تختہ الٹ کراقتدار پر قبضہ کرلیا

سیکیورٹی اہلکاروں سے جھڑپ میں 3 حملہ آور بھی مارے گئے۔ ہلاک شدگان میں ایک ترکی اور ایک فرانسیسی بھی شامل ہے۔ فوج اور پولیس نے علاقے کا کنٹرول سنبھال لیا ہے اور سیکیورٹی اہلکار گشت کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: برکینا فاسو میں ہوٹل پر حملہ، 20 افراد ہلاک، وزیر سمیت متعدد افراد یرغمال

حملے کی ذمہ داری کسی گروپ نے قبول نہیں کی لیکن حکومت نے القاعدہ کے ملوث ہونے کا خدشہ ظاہر کیا ہے کیونکہ پچھلے سال جنوری میں بھی اسی علاقے میں ایک دوسرے ریسٹورینٹ پر جہادیوں کے حملے میں 30 افراد مارے گئے تھے۔ برکینا فاسو میں القاعدہ اسلامی مغرب کے نام سے ایک تنظیم سرگرم ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔