بھارتی فوج کے مظالم بہادر کشمیریوں کے جذبے کو شکست نہیں دے سکے سربراہ پاک فوج

بھارتی مظالم کے خلاف جدوجہد میں ہمیشہ کشمیریوں کے ساتھ ہیں، آرمی چیف


ویب ڈیسک August 14, 2017
وطن کے دفاع سے بہتر آزادی منانے کا اور کوئی راستہ نہیں، سربراہ پاک فوج۔ فوٹو: فائل

آرمی چیف جنرل قمر باجوہ کا کہنا ہے کہ بھارتی مظالم کے خلاف جدوجہد میں ہمیشہ کشمیریوں کے ساتھ ہیں جب کہ بھارتی فوج کے مظالم بہادر کشمیریوں کے جذبے اور قربانیوں کوشکست نہیں دے سکے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے لائن آف کنٹرول کا دورہ کیا اور اگلے مورچوں میں جوانوں سے ملاقات کی۔ اس موقع پر آرمی چیف کو ایل اوسی پر بھارتی خلاف وزیوں اور پاک فوج کے موثر جوابی کارروائیوں پر بریفنگ دی گئی۔ آرمی چیف نے بھارتی سیز فائر کی خلاف ورزیوں پر پاک فوج کے موثر ردعمل اور پاک فوج کے دستوں کی حوصلہ افزائی کے جذبے کو سراہا۔

لائن آف کنٹرول کے دورہ کے دوران سربراہ پاک فوج جنرل قمر باجوہ کا کہنا تھا کہ وطن کے دفاع سے بہتر آزادی منانے کا اور کوئی راستہ نہیں، بھارتی مظالم کے خلاف جدوجہد میں ہمیشہ کشمیریوں کے ساتھ ہیں جب کہ بھارتی فوج کے مظالم بہادر کشمیریوں کے جذبے اور قربانیوں کوشکست نہیں دے سکے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔