ایران سعودی عرب کشیدگی ختم کرنے کیلئے عراق سرگرم

سعودی عرب نے ایران سے کشیدگی ختم کرانے کی درخواست کی ہے، عراقی وزیر داخلہ


ویب ڈیسک August 14, 2017
ایرانی وزیر داخلہ عبدالرضا نے بھی سعودی عرب کے ساتھ بہتر تعلقات کی خواہش کا اظہار کیا۔ فوٹو: فائل

سعودی عرب اور ایران کے درمیان کشیدگی ختم کرنے کے لیے عراق سرگرم ہوگیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق عراقی وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ ان کا ملک سعودی عرب اور ایران کے درمیان کشیدگی ختم کرنے کےلیے ثالث کا کردار ادا کرے گا۔

یہ بھی پڑھیے: سعودی سفارت خانے پر حملہ تاریخی حماقت تھی، ایران

تہران کے دورے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عراقی وزیر داخلہ قاسم العراجی نے کہا کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے عراقی وزیراعظم حیدرالعبادی سے درخواست کی کہ سعودی عرب اور ایران کے درمیان کشیدگی ختم کرنے میں کردار ادا کریں۔

قاسم العراجی نے بتایا کہ ہمارے دورہ سعودی عرب کے درمیان سعودی حکام نے ہم سے ایسا کرنے کا کہا کیونکہ وہ ایران سے کشیدگی ختم کرنا چاہتے ہیں، ہم نے ان کی بات ایرانی حکام تک پہنچا دی جنہوں نے اس پر مثبت ردعمل ظاہر کیا، دونوں ممالک کے درمیان بہتر تعلقات سے پورے خطے پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیے: سعودی فوجی اتحاد میں ایران کو شامل کرنیکی پاکستانی کوششیں تیز

دوسری جانب ایرانی وزیراخلہ عبدالرضا نے بھی سعودی عرب کے ساتھ بہتر تعلقات کی خواہش کا اظہار کیا۔ عراق کی ثالثی کی خبروں پر سعودی عرب کا موقف سامنے نہیں آیا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: سعودی عرب کا ایران سے سفارتی تعلقات اور فضائی رابطے ختم کرنے کا اعلان

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ عراق کے طاقتور رہنما مقتدیٰ الصدر نے بھی سعودی عرب کا دورہ کرکے شہزادہ محمد بن سلمان سمیت متعد اعلیٰ شخصیات سے ملاقاتیں کیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں