طالبان سے مذاکرات اس شرط پر ہوں گے کہ وہ جنگ بندی کا اعلان کریں رحمان ملک

یہ قوم طالبان کو معصوم افراد کی جانیں لینے پر کبھی معاف نہیں کرے گی، رحمان ملک


AFP/APP February 13, 2013
رحمان ملک نے کہا کہ ولی الرحمان اور حکیم اللہ محسود کو جان لینا چاہیئے کہ احسان اللہ احسان ان کے ساتھ مخلص نہیں ہے۔ فوٹو: پی آئی ڈی/ فائل

وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ حکومت طالبان سے اسی صورت میں مذاکرات کرنے کے لئے تیار ہے کہ وہ 30 دن تک جنگ بندی کا اعلان کریں اور مذاکرات کے لئے علما کو آگے لائیں۔

اسلام آباد میں ایک تقریب کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رحمان ملک نے کہا کہ اگر طالبان مذاکرات کرنے میں سنجیدہ ہیں تو انہیں جنگ بندی کا اعلان کر کے ایک جرگے کا قیام کرنا چاہیئے تھا جس میں تدبر اور سوجھ بوجھ رکھنے والے افراد شامل ہوں۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ عوام طالبان کا اصلی چہرہ پہچان چکے ہیں اور یہ قوم طالبان کو معصوم افراد کی جانیں لینے پر کبھی معاف نہیں کرے گی، انہوں نے کہا کہ ولی الرحمان اور حکیم اللہ محسود کو جان لینا چاہیئے کہ احسان اللہ احسان ان کے ساتھ مخلص نہیں اور انہیں اس سے خبر دار رہنا چاہیئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں