پاکستان نیول اکیڈمی کے کیڈٹس نے مزار قائد پر اعزازی گارڈز کے فرائض سنبھالے

پاک بحریہ کے چاک و چوبند دستوں نے گارڈز کے فرائض سنبھال لیے


ویب ڈیسک August 14, 2017
پاک بحریہ کے چاک و چوبند دستوں نے گارڈز کے فرائض سنبھال لیے— فوٹو: پاک بحریہ

لاہور: پاکستان کے 70 ویں جشن آزادی کے موقع پر بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے مزار پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب منعقد ہوئی۔

صبح 7 بجکر 10 منٹ پر پاکستان نیول اکیڈمی کے کیڈٹس نے مزار قائد پر اعزازی گارڈز کے فرائض سنبھالے۔ پاکستان نیول اکیڈمی کے کیڈٹس ہر سال 14 اگست کو یہ ڈیوٹی سنبھالتے ہیں۔ اعزازی گارڈ کی تعیناتی کی تقریب کے مہمان خصوصی کمانڈنٹ پاکستان نیول اکیڈمی کموڈور عدنان احمد تھے۔



اعزازی گارڈز کے فرائض پاکستان نیول اکیڈمی کے دو چاک و چوبند دستوں نے سنبھالی جن میں سے ایک دستہ پاکستان نیول اکیڈمی کے 48 بہترین کیڈٹس پر مشتمل تها جب کہ دوسرا دستہ پاک بحریہ کے مختلف یونٹس سے چنے گئے بہترین سیلرز پر مشتمل تھا۔ پریڈ کمانڈر کے فرائض لیفٹیننٹ کمانڈر نبیل نے سر انجام دیے جب کہ پریڈ کے دوران مہمان خصوصی کو گارڈ آف آنر کا معائنہ بھی کرایا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں