سیرالیون میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 180 افراد ہلاک

اسپتال میں مزید لاشیں رکھنے کی گنجائش ختم ہوگئی


ویب ڈیسک August 14, 2017
خدشہ ہے کہ مزید لاشیں کیچڑ کے اندر ہوسکتی ہیں، نائب صدر — فوٹو : اے ایف پی

مغربی افریقی ملک سیرالیون میں شدید بارشوں کے باعث سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں 180 افراد ہلاک اور متعدد لاپتہ ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سیلاب اور لینڈسلائیڈنگ سے سب سے زیادہ نقصان سیرالیون کے دارالحکومت فری ٹاؤن میں ہوا۔ اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اب تک 180 لاشیں لائی جا چکی ہیں اور اب اسپتال میں مزید لاشیں رکھنے کی گنجائش موجود نہیں ہے۔

بعض رپورٹس کے مطابق ہلاکتوں کی تعداد 200 تک پہنچ سکتی ہے جبکہ ہلاک ہونے والوں میں تقریباً 60 بچے بھی شامل ہیں۔ عینی شاہدین کے مطابق بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ کے بعد سڑکوں پر کئی کئی فٹ کیچڑ جمع ہو گئی ہے۔ سیرالیون کے نائب صدر وکٹر فوح نے کہا کہ اس بات کا خدشہ ہے کہ مزید لاشیں کیچڑ کے اندر ہو سکتی ہیں۔

واضح رہے کہ بارشوں کے موسم میں مغربی افریقی ممالک میں لینڈ سلائیڈنگ معمول کی بات ہے کیوں کہ ان علاقوں میں درختوں کی بے دریغ کٹائی کی گئی ہے جس کی وجہ سے مقامی افراد کی جانیں خطے میں پڑ گئی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |