بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں دھماکے سے 6 ایف سی اہلکار شہید

وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت


ویب ڈیسک August 14, 2017
سیکیورٹی فورسز نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا۔ فوٹو: فائل

KARACHI: بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں دھماکے سے 6 ایف سی اہلکار شہید اور 3 زخمی ہو گئے۔

ہرنائی میں شاہرگ کے قریب شرپسند عناصر نے فرنٹیئر کور کی گاڑی کو ریموٹ کنٹرول ڈیوائس کے ذریعے سے اس وقت نشانہ بنایا جب وہ معمول کی گشت پر تھے، دھماکے کے نتیجے میں پیرا ملٹری فورس کے 6 اہلکار شہید اور 3 زخمی ہوئے۔



دھماکے میں زخمی ہونے والے ایف سی اہلکاروں کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے کوئٹہ منتقل کر دیا گیا ہے جب کہ دھماکے کے فوری بعد ایف سی اور لیویز اہلکاروں کی بڑی تعداد نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا۔


دوسری جانب وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثنا اللہ زہری نے دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی جب کہ وزیراعلیٰ بلوچستان نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ملزمان کو فوری طور پر گرفتار کرنے کی ہدایت کی۔

اس خبر کو بھی پڑھیں؛ کوئٹہ میں فورسز پر حملہ، 8 جوانوں سمیت 15 افراد جاں بحق

واضح رہے کہ 2 روز قبل بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں بھی پشین اسٹاپ کے قریب ہونے والے دھماکے میں 8 فوجی اہلکاروں سمیت 15 افراد شہید ہوئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔