اے وطن ہم عہد کرتے ہیں تیری عزت پر کوئی آنچ نہیں آنے دینگے ریجا علی

نئی نسل کے نمائندہ ہونے کے ناطے ان بے مثال قربانیوں کو اپنے دلوں سے کبھی محونہیں کرینگے جو ہمارے بزرگوں نے دیں،اداکارہ


Qaiser Iftikhar August 15, 2017
میری پوری قوم سے اپیل ہے وہ جشن آزادی کی اہمیت کوسمجھیں اورنوجوان نسل کوبھی اس سے آگاہ کریں، ایکسپریس سے گفتگو۔ فوٹو : فائل

ISLAMABAD: اداکارہ وماڈل ریجا علی نے کہا ہے کہ ہم پاک وطن کی آزاد فضاؤں میں چہچہانے والی بلبلیں آج تیری عظمت کی قسم کھاتے ہوئے اس عہد کا اعادہ کر رہی ہیں کہ تیری عزت پر کوئی آنچ آنے سے پہلے جان سے گزر جائیں گے۔

ریجا علی نے ''ایکسپریس'' سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ''کچھ لوگوں نے یوم آزادی کے معنی ہی بدل ڈالے ہیں اور وہ اس دن کو کچھ یوں مناتے ہیں جیسے وہ کسی مادر پدر آزاد قوم کے افراد ہیں حالانکہ ایسا نہیں ہے، خصوصاً قوم کے نوجوان یوم آزادی کے روز اخلاق باختہ حرکات کے مرتکب ہوئے ہیں۔ سڑکوں پرسائلنسر کھول کر موٹر سائیکل دوڑانا اور راہ چلتی خواتین پر آوازیں کسنا ان کی آزادی کی خوشی کا حصہ بن گیا ہے جو کسی زندہ قوم کے نوجوانوں کو زیب نہیں دیتا۔ مذہب، قانون اور سماجی واخلاقی اقدار کے حصار کے اندر رہنے کا نام ہی حقیقی آزادی ہے۔

اداکارہ نے کہا کہ یہ بات توطے ہے کہ جشن آزادی کا تہوار پوری قوم روایتی جوش وجذبے سے مناتی ہے لیکن اس دن کوبھرپورانداز سے منانے کے ساتھ ساتھ اگراس دن کواچھی طرح یاد کریں توپھرہم اس بات کوسمجھ پائیں گے کہ اس دن کی خوشیاں اس وقت تک ہمیں نہیں مل سکتی تھیں، جب تک لاکھوں لوگ اپنی قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش نہ کرتے۔ لوگوں نے اپنے خاندان اور جائیدادوں کی پرواہ نہ کی اور پھر کہیں جاکر ہمیں یہ ملک نصیب ہوا ہے۔ لہذا میری پوری قوم سے اپیل ہے کہ وہ جشن آزادی کی اہمیت کوسمجھیں اورنوجوان نسل کوبھی اس سے آگاہ کریں، اگرہم نے ایسا نہ کیا توپھرجشن توہم مناتے رہیں گے لیکن جس مقصد کے لیے ایک آزاد اورالگ وطن ہمیں چاہئے تھا وہ مقصد کبھی پورا نہیں ہوسکے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں