این اے 120 میں ضمنی انتخاب امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال شروع

کلثوم نواز کو کاغذات کی جانچ پڑتال کےلئے 16 جب کہ پی ٹی آئی کی یاسمین راشد کو 17 اگست کو طلب کرلیا گیا


ویب ڈیسک August 15, 2017
کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا عمل 17 اگست تک جاری رہے گا : فوٹو: فائل

این اے 120 ضمنی انتخابات کے لئے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا عمل شروع ہوگیا ہے۔

لاہورکے این اے 120 ضمنی انتخاب کے لئے الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا عمل شروع ہوگیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کی یاسمین راشد کو جانچ پڑتال کےلئے 17 اگست جب کہ کلثوم نواز کو کاغذات کی جانچ پڑتال کےلئے کل بلایا گیا ہے۔ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا عمل 17اگست تک جاری رہے گا۔

اس خبرکو بھی پڑھیں: این اے 120، تحریک انصاف کا ضابطہ اخلاق پراعتراض

واضح ہے کہ سپریم کورٹ نے پاناما کیس سے متعلق دائردرخواستوں پرنوازشریف کو نااہل قراردے دیا تھا اورفیصلے کی روشنی میں الیکشن کمیشن نے نواز شریف کی کامیابی کو ڈی نوٹیفائی کرتے ہوئے این اے 120 کو خالی قرار دیا تھا۔ الیکشن کمیشن کے شیدول کے تحت حتمی امیدواروں کی فہرست 26 اگست کو آویزاں کی جائیں گی اور 17 ستمبر کو ضمنی انتخاب کے لئے ووٹنگ ہوگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |