لاہور ہائیکورٹ نے طاہر القادری کو مال روڈ پر دھرنے سے روک دیا

لاہور ہائی کورٹ نے عوامی تحریک کی جانب سے جواب نہ آنے پر کیس کی سماعت کل تک ملتوی کردی


ویب ڈیسک August 15, 2017
ڈاکٹر طاہر القادری نے 16 اگست کو مال روڈ پر دھرنے کا اعلان کررکھا ہے۔ فوٹو: فائل

SUKKUR: ہائی کورٹ نے پاکستان عوامی تحریک کو مال روڈ پر دھرنے سے روک دیا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق ڈاکٹر طاہر القادری کو مال روڈ پر دھرنا دینے سے روکنے کے لیے انجمن تاجران نے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی تھی ، جس میں موقف اختیارکیا گیا کہ عدالت عالیہ نے مال روڈ پر ہر قسم کے دھرنے کے خلاف فیصلہ دے رکھا ہے، مال روڈ پر دھرنے سے دہشت گردی کے خدشات بھی بڑھ جاتے ہیں، طاہر القادری نے مال روڈ پر دھرنے کا اعلان کیا ہے، اس لئے عدالت سے استدعا ہے کہ طاہرالقادری کو مال روڈ پر دھرنا دینے سے روکا جائے۔

عدالت نے درخواست گزار کا موقف سننے کے بعد عوامی تحریک کے رہنماؤں کو بھی طلب کیا تھا لیکن پی اے ٹی کی جانب سے کوئی رہنما عدالت میں پیش نہ ہوا، عدالتی استفسار پر سرکاری وکیل نے بتایا کہ اس وقت مال روڈ پر دفعہ 144 نافذ ہے، عدالت نے سرکاری وکیل کو حکم دیا کہ وہ پی اے ٹی کی قیادت سے پوچھ کر کل عدالت میں جواب جمع کرائیں اور دھرنا شروع ہونے سے پہلے عدالت کو آگاہ کریں۔

دوسری جانب لاہور کی ضلعی انتظامیہ نے بھی پاکستان عوامی تحریک کو استنبول چوک میں احتجاجی دھرنا دینے سے روک دیاہے، اس حوالے سے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مال روڈ پر جلسے جلوسوں کے لیے ناصر باغ مخصوص ہے، احتجاجی دھرنا دینے والوں کے خلاف سیکشن 144 کے تحت قانونی کارروائی کی جا سکتی ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |