پنجاب بھر کے تعلیمی اداروں میں انرجی و کولا ڈرنکس پرپابندی

انرجی اورکولا ڈرنکس پر پابندی انسٹیٹیوشنل فوڈ اسٹینڈرڈ ریگولیشنز 2017 کے تحت عائد کی گئی


ویب ڈیسک August 15, 2017
پنجاب بھرکے تعلیمی اداروں میں آج سے کولا وانرجی کے خلاف سخت آپریشن کا آغازشروع۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD: پنجاب فوڈ اتھارٹی کی طرف سے صوبے بھر کے تعلیمی اداروں میں انرجی و کولا ڈرنکس پر پابندی کا اطلاق کردیا گیا ہے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جانب سے تعلیمی اداروں میں انرجی و کولا ڈرنکس پر مکمل پابندی عائد کردی گئی، جس کے بعد پنجاب بھرکے تعلیمی اداروں میں آج سے کولا و انرجی کے خلاف سخت آپریشن کا آغاز ہوگیا ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: انرجی ڈرنکس کی عادت نشے کی لت کی وجہ بن سکتی ہے

اس حوالے سے ڈائریکٹرجنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی نورالامین مینگل کے مطابق انرجی اورکولا ڈرنکس پرپابندی انسٹیٹیوشنل فوڈ اسٹینڈرڈ ریگولیشنز2017 کے تحت صوبے بھر کے تمام سرکاری، نجی تعلیمی اداروں، اکیڈمیز اور کوچنگ سینٹرز کی 100 میٹر کی حدود میں لگائی گئی ہے اور تمام کمپنیوں کو اسکولوں میں انرجی اورکولا ڈرنکس سپلائی نہ کرنے کے نوٹس جاری کیے جا چکے ہیں جب کہ خلاف ورزی پر سخت کارروائی کی وارننگ بھی دی گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |