حصص مارکیٹانڈیکس ریکارڈ17696پوائنٹس پرآگیا

مجموعی طور پر26 کروڑ19 لاکھ55 ہزار 440 حصص کے سودے ہوئے۔

تیزی کے باعث کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100 انڈیکس85.05 پوائنٹس کے اضافے سے17696.45 ہوگیا۔ فوٹو: اے ایف پی/ فائل

کراچی اسٹاک ایکس چینج میں بدھ کو بھی تیزی کا تسلسل قائم رہا جس سے انڈیکس17696 پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

تیزی کے باعث54 فیصد حصص کی قیمتیں بڑھ گئیں جبکہ حصص کی مالیت میں مزید24 ارب6 کروڑ40 لاکھ63 ہزار906 روپے کا اضافہ ہو گیا۔ ماہرین اسٹاک وتاجران کا کہنا تھا کہ ملک میں سیاسی افق پر قدرے بہتر صورتحال اور لسٹڈ کمپنیوں کی جانب سے اچھے مالیاتی نتائج کے اعلانات نے سرمایہ کاروں کو کیپٹل مارکیٹ کی جانب مائل کیا ۔


جنہوں نے ان کمپنیوں میں ہی ترجیحی بنیادوں پرسرمایہ کاری کی جن کے مالیاتی نتائج متوقع ہیں، پی ٹی سی ایل کے اچھے مالیاتی نتائج کی وجہ سے اس کمپنی کے حصص میں ٹریڈنگ سرفہرست رہی، اسی طرح بینکنگ، ٹیلی کام، سیمنٹ اور گیس کمپنیوں میں بھی انویسٹرز کی دلچسپی نظر آئی۔



تیزی کے باعث کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100 انڈیکس85.05 پوائنٹس کے اضافے سے17696.45 ہوگیا جبکہ کے ایس ای30 انڈیکس 63.40 پوائنٹس کے اضافے سے 14449.55 اور کے ایم آئی30 انڈیکس156.77 پوائنٹس کے اضافے سے30636.42 ہوگیا، کاروباری حجم منگل کی نسبت11 فیصد زائد رہا اور مجموعی طور پر26 کروڑ19 لاکھ55 ہزار 440 حصص کے سودے ہوئے جبکہ کاروباری سرگرمیوں کا دائرہ کار356 کمپنیوں کے حصص تک محدود رہا جن میں 192 کے بھائو میں اضافہ، 145 کے داموں میں کمی اور19 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔
Load Next Story