پاکستان کی94 فیصد بینک برانچزریئل ٹائم آن لائن ہوگئیں

اکتوبرتادسمبرآرٹی اوبی نیٹ ورک میں484 برانچوں کا اضافہ،مزید245 اے ٹی ایمز بھی نصب


Business Reporter February 14, 2013
ریویو کے مطابق دوسری سہ ماہی میں آرٹی اوبی ٹرانزیکشنز کی مالیت اور حجم میں بھی سال بہ سال بالترتیب 18.82اور 14.29 فیصد اضافہ ہوا۔ فوٹو: فائل

رواں مالی سال کی دوسری سہ ماہی (اکتوبر تا دسمبر 2012) میں ریئل ٹائم آن لائن بینکنگ (آرٹی اوبی) نیٹ ورک میں 484 برانچوں کے اضافے کے بعد اب پاکستان میں 94 فیصد بینک برانچیں ریئل ٹائم آن لائن بینکنگ خدمات فراہم کر رہی ہیں۔

یہ بات اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مالی سال13 کی دوسری سہ ماہی کے پیمنٹ سسٹمز ریویو میں کہی گئی جو گزشتہ روز جاری کیا گیا۔ مجموعی طور پر 10ہزار523 بینک برانچوں میں سے 9ہزار896 برانچیں ملک بھر میں آرٹی اوبی خدمات مہیا کررہی ہیں۔ ریویو کے مطابق دوسری سہ ماہی میں آرٹی اوبی ٹرانزیکشنز کی مالیت اور حجم میں بھی سال بہ سال بالترتیب 18.82اور 14.29 فیصد اضافہ ہوا۔



اس دوران ای بینکاری ٹرانزیکشنز کی مالیت اور حجم پہلی سہ ماہی کے مقابلے میں بالترتیب 18.02اور 11.31 فیصد بڑھ کر 7.6 ٹریلین روپے اور 79.45 ملین تک جا پہنچا، دوسری سہ ماہی کے دوران بینکوں کی جانب سے مزید 245 اے ٹی ایمز نصب کی گئیں جس سے ملک میں اے ٹی ایمز کی مجموعی تعداد بڑھ کر 6ہزار232 تک پہنچ گئی۔

مجموعی ای بینکاری لین دین کے حجم میں اے ٹی ایم ٹرانزیکشنز کا حصہ 61.12 فیصد رہا جس کی اوسط مالیت 9779 روپے فی ٹرانزیکشن ہے، رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے مقابلے میں دوسری سہ ماہی کے دوران اے ٹی ایم ٹرانزیکشنز کی مجموعی مالیت 10.33 اور حجم 10.68 فیصد بڑھا۔ ریویو کے مطابق پہلی سہ ماہی کے مقابلے میں دوسری سہ ماہی میں پلاسٹک کارڈز کی تعداد 5.33 فیصد کے اضافے سے 20.72 ملین ہوگئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |