کراچی میں 25 سے زائد افراد کا ٹارگٹ کلر پولیس اہلکار گرفتار
ملزم بیرون ملک سے ملنے والی ہدایات پر ٹارگٹ کلنگ کی وارداتیں کرتا تھا، سی ٹی ڈی حکام
سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے 25 افراد کے قاتل پولیس اہلکار کو گرفتار کرلیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی میں کاؤنٹر ٹیرا رزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے کارروائی کرتے ہوئے پولیس اہلکار کو گرفتار کرلیا ہے جس نے اعتراف کیا کہ اس نے 25 سے زائد افراد کو موت کے گھاٹ اتارا تھا۔
سی ٹی ڈی حکام کے مطابق ملزم نے ابتدائی تحقیقات میں اعتراف کیا ہے کہ وہ بیرون ملک سے ملنے والی ہدایات پر ٹارگٹ کلنگ کی وارداتیں کرتا تھا اور دوران ڈیوٹی اس نے 25 سے زائد افراد کو قتل کیا جب کہ ملزم کے ساتھ 9 مزید ساتھی بھی پولیس کے محکمے میں بھرتی کئے گئے تھے۔ سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ ملزم کے ساتھ بھرتی ہونے والے 9 دیگر افراد کی اسکروٹنی کا فیصلہ کرلیا گیا ہے اور بہت جلد مزید انکشافات سامنے آنے کی توقع ہے۔