انٹیگریٹڈ ٹیکس مینجمنٹ سسٹم بند ایف بی آر میں کام رک گیا
آلات کی منتقلی کے باعث2ہفتے سے آئی ٹی ایم ایس بند،سیلزٹیکس گوشوارے پراسیس ہو پارہے ہیں نہ دیگرامورپرپیشرفت
ISLAMABAD:
ایف بی آر کا انٹیگریٹڈ ٹیکس مینجمنٹ سسٹم (آئی ٹی ایم ایس) بند ہونے کا انکشاف ہوا ہے جس کی وجہ سے گزشتہ 2 ہفتے سے ایف بی آر کے تمام فیلڈ فارمشنز میں کام رک گیا ہے۔
اس ضمن میں ایف بی آر کے سینئر افسر نے ''ایکسپریس'' کو بتایا کہ گزشتہ 2ہفتے سے انٹیگریٹڈ ٹیکس مینجمنٹ سسٹم بند پڑا ہے جس کی بنیادی وجہ آئی ٹی ایم ایس کے آلات کی منتقلی ہے۔ مذکورہ افسر نے بتایا کہ ایف بی آر نے ٹیکس مینجمنٹ سے متعلقہ امور خودکار نظام کے تحت نمٹانے کیلیے اٹیگریٹڈ ٹیکس مینجمنٹ سافٹ ویئر متعارف کرایاتھا۔
حکام نے بتایا کہ آئی ٹی ایم ایس کے آلات و ایکویپمنٹس کی منتقلی کے باعث آئی ٹی ایم ایس بند ہوا ہے جس سے ایف بی آر کے تمام فیلڈ فارمشنز میں نہ تو ٹیکس دہندگان کے سیلز ٹیکس ریٹرن پراسیس ہوپارہے ہیں اور نہ ہی ریٹرن کے ڈیٹا کا اینالسز ہوپارہا ہے، اسی طرح آئی ٹی ایم ایس کی بندش کے باعث ملک بھر میں ایف بی آر کے فیلڈآفسز میں ٹیکس دہندگان کے انکم ٹیکس، سیلز ٹیکس اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی سے متعلقہ ایشوز کے بارے میں کوئی پیشرفت نہیں ہو پارہی۔
ذرائع نے بتایا کہ آئی ٹی ایم ایس کی بندش اور سیلز ٹیکس ریفنڈز کی مانیٹرنگ و چیکنگ کیلیے متعارف کرائے جانے والے نظام کمپیوٹرائزڈ رسک بیسڈ ایویلیوایشن آف سیلز ٹیکس(کریسٹ) کی طرف سے خود کار اعتراضات کے باعث ٹیکس دہندگان کے ریفنڈز بھی رک گئے ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ چیئرمین ایف بی آر علی ارشد حکیم نے آئی ٹی ایم ایس اور کریسٹ سے متعلقہ امور کا جائزہ لینے کے لیے جمعہ کو اعلی سطح کا اجلاس طلب کرلیا جس میں کریسٹ کے باعث ٹیکس دہندگان کے ریفنڈز رکنے اور اس سسٹم میں پائی جانے والی خامیاں دور کرنے کے حوالے سے امور کا جائزہ لیاجائیگا۔