بدین بس اسٹاپ کی سڑک 5 سال بعد بھی نہ بن سکی

گہرے گڑھوں اورمٹی کے ڈھیروں نے قریبی آبادی کی مشکلات میں اضافہ کر دیا، رضوان گدی

سڑک کی جگہ گہرے گڑھوں اورمٹی کے ڈھیروں نے قریبی آبادی کی مشکلات میں اضافہ کر دیا ہے. فوٹو: فائل

جماعت اسلامی ضلع حیدرآباد کے نائب امیر رضوان احمد گدی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ کرپشن کے سبب بدین بس اسٹاپ کی سڑک 5 سال میں بھی تعمیر نہیں کی جاسکی۔

حالیہ تعمیراتی کام سے ٹرانسپورٹ، علاقہ مکین اور راہ گیروں کا گزرنا محال ہوگیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ 5 سال سے زائد عرصہ گزرنے کے بعد بھی شہر سے اندرون سندھ جانے والی یہ اہم سڑک تعمیر نہیں ہوسکی، پروجیکٹ کے مطابق سڑک کی تعمیر سے پہلے سیوریج نالہ بنایا جانا تھا لیکن نالے کا کام بھی التوا کا شکار ہے۔




انھوں نے کہا کہ سیوریج کا پانی اردگرد کے علاقوں میں پھیل کر شہریوں کے مسائل میں اضافہ کر رہا ہے، سڑک کی جگہ گہرے گڑھوں اورمٹی کے ڈھیروں نے قریبی آبادی کی مشکلات میں اضافہ کر دیا ہے لیکن انتظامیہ اور متعلقہ افسران توجہ دینے پر تیار نہیں ۔ انھوں نے مطالبہ کیا کہ ضلعی حکومت بدین بس اسٹاپ سڑک کی تعمیر ہنگامی بنیادوں پر کرائے، سیوریج کے پانی کی نکاسی کو یقینی بنایا جائے اورصحت وصفائی کی صورتحال کنٹرول کرے۔
Load Next Story