شاہ زیب حسن نے عبوری معطلی ختم کرانے کی کوشش چھوڑدی

اوپنر کو واضح نظر آگیا تھاکہ ٹھوس شواہدکی موجودگی میں انکی معطلی ختم ہونےکا امکان نہیں،پی سی بی قانونی مشیر


Sports Reporter August 15, 2017
اوپنر کو واضح نظر آگیا تھاکہ ٹھوس شواہدکی موجودگی میں انکی معطلی ختم ہونےکا امکان نہیں،پی سی بی قانونی مشیر . فوٹو : فائل

اسپاٹ فکسنگ میں ملوث شاہ زیب حسن نے عبوری معطلی ختم کرانے کی کوشش چھوڑدی ہے۔

کیس کی سماعت کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے پی سی بی کے قانونی مشیر تفضل رضوی نے کہا کہ شاہ زیب حسن کے وکیل کی عدم دلچسی کی وجہ سے درخواست داخل دفتر ہوگئی، میرے خیال میں اوپنر کو واضح نظر آگیا تھا کہ ٹھوس شواہد کی موجودگی میں ان کی معطلی ختم ہونے کا امکان نہیں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں :خالد لطیف کا تاخیری حربہ کامیاب

تفضل رضوی نے بتایا کہ بدھ کو شاہ زیب حسن کی جانب سے گواہوں کے تحریری بیانات جمع کروانے کی درخواست کی بھی مخالفت کریں گے جب کہ شرجیل خان کیس کا فیصلہ 26 اگست سے قبل ہی سنا دیاجائے گا۔

واضح رہے پاکستان سپر لیگ اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں ملوث شاہ زیب حسن نے اپنی عبوری معطلی کو چیلنج کرتے ہوئے کہا تھا کہ فیصلہ ہونے تک انہیں کرکٹ کھیلنے کی اجازت دی جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں