حکمرانوں نے ظلم پرآنکھیں بند کر رکھی ہیں مختار امامی
24مارچ کو حیدرآباد میں کانفرنس منعقد کی جائے گی،پریس کانفرنس سے خطاب
مجلس وحدت المسلمین سندھ کے جنرل سیکریٹری مختار احمد امامی نے اعلان کیا ہے کہ 24مارچ کو حیدرآباد میں قرآن و اہلبیت کانفرنس منعقد کی جائے گی۔
یہ اعلان انھوں نے حیدرآباد پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ مختارامامی نے کہا کہ وطن عزیز پاکستان اسلام کے نام پر بنا ہے اور آئین کے مطابق ہر پاکستانی کو مکمل آزادی ہے کہ وہ اپنے فقہ اور مسلک کے مطابق زندگی گزارسکیں، لیکن افسوس حکمرانوں کا قبلہ اور محور صرف ذاتی مفاد رہے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ ملک میں ہر شہری باالخصوص ملت جعفریہ کو ظلم و ستم کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، حکمرانوں، عدلیہ، قومی سلامتی کے اداروں نے اپنی آنکھیں بند کی ہوئی ہیں۔
جس کے باعث ملت جعفریہ نے مجلس وحدت المسلمین کے پلیٹ فارم سے تمام ناانصافیوں، حق تلفیوں اور ملک کی ابتر صورتحال کے خلاف آواز اٹھانے کا عزم کیا ہوا ہے جس کے تحت نشتر پارک اور مینار پاکستان پر قرآن و سنت کانفرنس کے بعد قومی بیداری کے سلسلے میں 24 مارچ کو حیدرآباد میں قرآن و اہلبیت کانفرنس منعقد کی جا رہی ہے۔