بدین ویکسینیٹروں کا مستقل کرنے کیلیے احتجاجی مظاہرہ

8 برس سے کام کررہے ہیں، 7 ہزار تنخواہ میں گزارہ مشکل ہے، مظاہرین


Express News Desk February 14, 2013
مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ غریب ویکسینٹروں کو فوراً مستقل کیا جائے اور گاوی ویکسینٹروں کو مستقل نہ کیا گیا تو وہ ویکسی نیشن اور پولیو مہم کا بائیکاٹ کریں گے۔ فوٹو: فائل

بدین میں ویکسینٹروں کی جانب سے مستقل نہ کرنے کیخلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی اور مظاہرہ کیا گیا۔

اس موقعے پر ویکسینیٹر ویلفیئر ایسوسی ایشن کے صدر محمد یونس جمالی، جنرل سیکریٹری محمد سلیمان سومرو، گلفام کوری نے میڈیا کو بتایا کہ سندھ کے 7سو گاوی ویکسینٹر 8 برسوں سے محکمہ صحت میں اپنی ڈیوٹی سر انجام دے رہے ہیں اور ہماری تنخواہ صرف 7 ہزار روپے ہے، اس مہنگائی کے دور میں اپنے بچوں کا گزارہ کرنا انتہائی مشکل ہے۔



انھوں نے کہاکہ سندھ میں اس وقت خسرے کو کنٹرول کرنے کے لیے گاوی ویکسینیٹر اپنے ذاتی خرچ سے کام چلا رہے ہیں، انھوں نے کہاکہ گزشتہ 8 برس سے احتجاج کررہے ہیں،کراچی پریس کلب پر ہمارے پرامن احتجاج پر شیلنگ، لاٹھی چارج کا استعمال کیا گیا،وزیراعلیٰ سندھ خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔

انھوں نے مطالبہ کیا کہ غریب ویکسینٹروں کو فوراً مستقل کیا جائے اور گاوی ویکسینٹروں کو مستقل نہ کیا گیا تو وہ ویکسی نیشن اور پولیو مہم کا بائیکاٹ کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں