دوست محمد کھوسہ نے مسلم لیگ ن کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا
كھوسہ اور شريف خاندان كے درميان اختلافات شديد ہیں اور یہی وجہ كھوسہ خاندان کی ن ليگ سے عليحدگی كاباعث بنی ہے۔
سابق وزیراعلیٰ پنجاب دوست محمد کھوسہ نے مسلم لیگ ن کی بنیادی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ صوبائی اسمبلی سے بھی استعفے دینے کا امکان ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ان کے والد سردارذوالفقارکھوسہ نے اپنے بیٹےکے کیس میں پنجاب حکومت کا ساتھ نہ دینے پر گزشتہ روز پارٹی رکنیت سے استعفی دی دیا تھا جس کےبعد ان کےبیٹے سابق وزیراعلیٰ پنجاب دوست محمد کھوسہ بھی آج مسلم لیگ ن کی بنیادی رکنیت سے مستعفی ہوگئے ہیں۔
دوست محمد کھوسہ دوہزارآٹھ میں مسلم لیگ ن کی جانب سے وزیراعلیٰ پنجاب بنے تھے۔ان کےبھائی سیف خان کھوسہ اورحسام الدین کھوسہ کابھی پارٹی سےمستعفی ہونے کا امکان ہے۔ سیف کھوسہ کا قومی اسمبلی جبکہ ذوالفقار کھوسہ کے سینیٹ سے بھی مستعفی ہونے کا امکان ہے۔
دوست محمد خان كھوسہ اور شريف خاندان كے درميان اختلافات شديد ہیں اور یہی وجہ كھوسہ خاندان کی ن ليگ سے عليحدگی كاباعث بنی ہے۔ دوسری جانب پارٹی ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف نے سردار ذوالفقار علی خان کھوسہ کو منانے کے لئے گذشتہ روز مری میں پارٹی رہنماؤں کا اجلاس بھی طلب کیا تھا اور نواز شریف آج بھی وقت سردار ذوالفقار کھوسہ سے ملاقات کرنے کا امکان ہے۔