سائرہ پیٹر نے لندن میں جشن آزادی موسیقی میلہ لوٹ لیا

 پاکستانی سفارتخانے میں ملی نغمے پیش کرکے دیارغیرمیں بسنے والے پاکستانیوں کا لہو گرما دیا


Showbiz Reporter August 16, 2017
لندن: سائرہ پیٹر جشن آزادی میلے میں ہائی کمشنرابن عباس کواپنا نیا البم پیش کررہی ہیں۔ فوٹو : ایکسپریس

MOSCOW: برطانوی نژاد پاکستانی اوپیرا سنگر سائرہ پیٹر نے جشن آزادی کے موقع پربرطانیہ میں پاکستانی سفارت خانے میں وطن کی محبت میں ڈوبے ہوئے ملی نغمے پیش کرکے دیارغیرمیں بسنے والے پاکستانیوں کے لہو گرما دیے۔

70ویں آزادی کے سلسلہ میں لندن میں قائم پاکستانی سفارتخانے میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں برطانیہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے علاوہ بہت سی اہم شخصیات شریک ہوئیں۔ اس موقع پرمحفل موسیقی کا بھی اہتمام کیا گیا، جس میں سائرہ پیٹرنے مقبول ملی نغمے پیش کرکے تقریب کو چار چاند لگادیے۔ ان کے منفرد انداز گائیکی سے متاثر ہوکرکسی نے ان کے ساتھ سیلفیاں بنوائیں توکسی نے آٹوگراف لیا۔

تقریب کے دوران سائرہ پیٹرنے ہائی کمشنر ابن عباس اوران کی اہلیہ کوملی نغموں پرمشتمل اپنا نیا البم بھی تحفے میں دیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں