تہمینہ جنجوعہ کا دورہ افغانستان افغان صدر سے ملاقات

سیکریٹری خارجہ کی افغان عہدیداروں سے دوطرفہ تعلقات پر گفتگو،اہم امور زیر غورآئے


INP August 16, 2017
افغانستان میں امن کے لیے کابل، اسلام آباد اور واشنگٹن کے درمیان قریبی رابطے اہم ہیں، سابق سفیر عزیز احمد خان۔ فوٹو : این این آئی

سیکریٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے اپنے افغان ہم منصب کی دعوت پر منگل کو افغانستان کے دارالحکومت کابل کا ایک روزہ دورہ کیا اور افغان عہدیداروں سے دوطرفہ تعلقات پر بات چیت کی۔اس کے علاوہ سیکریٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ کی افغان صدر اشرف غنی سے بھی ملاقات ہوئی جس میں دوطرفہ تعلقات اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

کابل میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان سیاسی مشاورت کے دور کا آغاز ہوگیا، مذاکرات میں باہمی تعلقات کی بہتری اور اعتماد سازی کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ تہمینہ جنجوعہ نے پاکستانی وفد اورنائب افغان وزیر خارجہ نے افغان وفد کی قیادت کی۔ سیکریٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ کی ڈپٹی چیف ایگزیکٹو محمد محقق اور افغان خاتون اول سے بھی ملاقات ہوئی۔

وزارت خارجہ کے ترجمان نفیس زکریا نے امریکی نشریاتی ادارے وائس آف امریکا سے گفتگو میں کہا کہ اس دورے کے دوران تمام دوطرفہ امور زیر غور آئے۔ اس طرح کے اعلیٰ سطح کے دورے بہت اہم ہوتے ہیں اور تعلقات میں بہتری لے کر آتے ہیں۔ رواں ماہ کے اوائل میں افغانستان کے اعلیٰ سطح کے فوجی وفد نے پشاور میں پاکستانی ہم منصبوں سے ملاقات میں دہشتگردی کے خاتمے سے متعلق کوششوں پر بات چیت کی تھی جبکہ پاکستان کے سابق سفیر عزیز احمد خان نے وائس آف امریکا سے گفتگو میں کہا کہ افغانستان میں امن کے لیے کابل، اسلام آباد اور واشنگٹن کے درمیان قریبی رابطے اہم ہیں کیوں کہ تینوں ملکوں پاکستان،افغانستان اور امریکا کی کوشش یہ ہے کہ افغانستان میں پائیدار امن آئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں