جونیئر اوپن اسکواش چیمپئن شپ کا 17مارچ سے آغاز

ورلڈ اسکواش فیڈریشن کے تحت جونیئرسرکٹ میں رجسٹرڈ یہ پاکستان میں پہلی چیمپئن شپ ہو گی.


Sports Reporter February 14, 2013
10 ہزار ڈالرز مالیت کے ایونٹ میں مجموعی طور پر 128کھلاڑی شریک ہوں گے، فوٹو : فائل

QUETTA: 5ویں روشن خان جونیئر اوپن اسکواش چیمپئن شپ 17مارچ سے پی این روشن خان جہانگیر خان کمپلیکس میں شروع ہوگی۔

ورلڈ اسکواش فیڈریشن کے تحت جونیئرسرکٹ میں رجسٹرڈ یہ پاکستان میں پہلی چیمپئن شپ ہو گی جسے ایشین جونیئر سرکٹ میں سلور ایونٹ کی حیثیت حاصل ہے،ڈبلیو ایس ایف اور اے ایس ایف نے چیمپئن شپ میں شرکت کے حوالے سے انٹرنیشنل کھلاڑیوں کو دعوت نامے جاری کر دیے ہیں،21 مارچ تک جاری رہنے والی5 روزہ چیمپئن شپ میں گرلز اور بوائز کے10 ایونٹس ہوں گے۔

ان میں انڈر11،13،15،17اورانڈر19بھی شامل ہیں۔1956میں ہاشم خان کو زیر کرکے برٹش اوپن اسکواش چیمپئن شپ جیتنے والے روشن خان کے نام سے منسوب10 ہزار ڈالرز مالیت کی اس چیمپئن شپ میں مجموعی طور پر 128کھلاڑی شریک ہوں گے،انٹر نیشنل قواعد کے تحت چیمپئن شپ میں شریک ہر کھلاڑی کو دوران مقابلہ آنکھوں کی حفاظت کے لیے مخصوص معیاری عینک استعمال کرنا لازمی ہوگی،چیمپئن شپ میں انٹری کی حتمی تاریخ21 فروری مقرر کی گئی ہے، روشن خان کے صاحبزادے اور اسکواش لیجنڈ جہانگیر خان آرگنائزنگ کمیٹی کے چیئر مین ہیں، طاہر جمیل خانزادہ ٹورنامنٹ ڈائریکٹر اور محمد عامر خان سیکریٹری ہوں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔