نواز شریف سے کوئی رابطہ ہے نہ رکھنا چاہتا ہوں آصف زرداری

ملک میں جمہوریت کو کوئی خطرہ نہیں اس بار نواز شریف کی سیاست خطرے میں ہے، آصف زرداری


ویب ڈیسک August 16, 2017
نواز شریف کو اقتدار میں 62، 63، گرینڈ نیشنل ڈائیلاگ اور نیا عمرانی معاہدہ کیوں یاد نہیں تها، آصف زرداری۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD: سابق صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ نواز شریف سے کوئی رابطہ ہے نہ رکهنا چاہتا ہوں جب کہ نواز شریف کی ترجیحات مشکلات میں اور جب کہ اقتدار میں الگ ہوتی ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور میں پیپلز پارٹی کی سینئیر قیادت سے مشاورت کے دوران آصف زرداری کا کہنا تھا کہ نواز شریف سے کوئی رابطہ ہے نہ رکهنا چاہتا ہوں، ہم گرینڈ نیشنل ڈائیلاگ کا حصہ نہیں بنیں گے، جب نواز شریف سے کوئی رابطہ ہی نہیں رکهنا چاہتے تو ڈائیلاگ کیسا۔ ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی ترجیحات مصیبت میں الگ اور اقتدار میں الگ ہوتی ہیں، نواز شریف کو اقتدار میں آرٹیکل 62، 63، گرینڈ نیشنل ڈائیلاگ اور نیا عمرانی معاہدہ کیوں یاد نہیں تها۔

آصف زرداری نے کہا کہ جمہوریت کو کوئی خطرہ نہیں اس بار نواز شریف کی سیاست خطرے میں ہے، چنیوٹ کا کامیاب جلسہ سب کی آنکهیں کهولنے کے لیے کافی ہے، بلاول میدان میں اتر چکا اور بلاول پنجاب میں پارٹی کی عوامی مقبولیت میں اصافہ کرے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |