ڈیفنس نوجوان کے قتل میں ملوث ڈکیت گینگ کاسرغنہ گرفتار

ملزمان ڈاکٹر سے لوٹ مار کرکے فرار ہو رہے تھے، پولیس پہنچ گئی، ایک ملزم فرار


Staff Reporter February 14, 2013
ملزمان ڈاکٹر سے لوٹ مار کرکے فرار ہو رہے تھے، پولیس پہنچ گئی، ایک ملزم فرار فوٹو: فائل

ڈیفنس پولیس نے مقابلے کے بعد سندھ ہائی کورٹ کے وکیل کے بیٹے کے قتل میں ملوث ڈکیت گینگ کے سرغنہ کو زخمی حالت میں گرفتار کر کے اسلحہ اور لوٹا ہوا سامان برآمد کر لیا ۔جبکہ ڈاکو کا ایک ساتھی موقع پر سے زخمی حالت میں فرار ہو گیا۔

یہ بات ایس ایس پی کلفٹن ناصر آفتاب نے اپنے دفتر میں پریس کانفرنس کے دوران بتائی ، انھوں نے بتایا کہ منگل اور بدھ کی درمیانی شب ڈیفنس سن سیٹ بلیوارڈ روڈ پر ڈیفنس لائبریری کے قریب ٹریفک سگنل پر 2 مسلح ملزمان کار میں سوار مڈیسن ریسرچ سینٹر کے ڈاکٹر امان اﷲ خان سے اسلحے کے زور کے لوٹ مار کرکے فرار ہورہے تھے کہ پولیس پارٹی موقع پر پہنچ گئی اور اسی دوران پولیس مقابلے میںڈکیت گینگ کا سرغنہ مبارک احمد عرف بنگالی ولد بشیر احمد کو زخمی حالت میں گرفتار کر کے ملزم کے قبضے سے ڈاکٹر امان سے چھینی ہوئی نقدی، پرس، موبائل فون، ٹی ٹی پستول، 5 گولیاں اور واردات میں استعمال کی جانے والی موٹر سائیکل نمبر KFF-2703 برآمد کر لی، ملزم کا ساتھی ریاض عرف منا راولپنڈی والا زخمی حالت میں فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔



انھوں نے بتایا کہ گرفتار ملزم کا7رکنی گروہ ہے جو پوش علاقوں میں وارداتیں کرتا ہے اور گرفتار ملزم کے ساتھی اس سے قبل بھی گرفتار ہو کر جیل کاٹ چکے ہیں انھوں نے بتایا کہ گرفتار ملزم کا زخمی ہو کر فرار ہونیوالا ساتھی 15روز قبل ہی جیل سے رہا ہو کر آیا ہے ، انھوں نے بتایا کہ گرفتار ملزم نے دوران تفتیش انکشاف کیا ہے کہ اس سے اپنے دیگر ساتھیوں کو کے ہمراہ10فروری کو ڈیفنس اے مارکیٹ کے قریب ڈکیتی کی واردات کے دوران فرار ہوتے ہوئے فائرنگ کرکے سندھ ہائی کورٹ کے وکیل حمید احمد کے بیٹے کو ہلاک اور 3 افراد عرفان، جوشا اور قابل خان کو زخمی کردیا تھا، انھوں نے بتایا کہ گرفتار ملزم کا گروہ ابراہیم حیدری میں کام کرتا ہے اورپوش علاقوں میں اسٹریٹ کرائم اور گھروں میں ڈکیتیاں کرتا ہے، انھوں نے بتایا کہ راولپنڈی میں بھی کئی وارداتیں کر چکا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے