تبدیلی ووٹ کے ذریعے ہی آئے گی کسی اورکوفیصلے کا حق نہیں دیں گے سعد رفیق
پاکستان ووٹ کے ذریعے بنا اور ملک کا مستقبل بھی جمہوریت سے وابستہ ہے،وزیرریلوے
وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ ملک میں تبدیلی ووٹ کے ذریعے آئے گی کسی اور کو فیصلے کرنے کا حق نہیں دیں گے۔
لاہور میں ریلوے اسٹیشن پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ ماضی میں فوجی اور سول وزراء نے ریلوے کو کباڑ خانہ بنایا جب کہ دوبارہ وزارت نہیں لینا چاہتا تھا لیکن ریلوے کے نامکمل منصوبوں کی تکمیل اور کارکنوں نے جو محبت اور پیار دیا اسی وجہ سے دوبارہ اس کابینہ میں شامل ہوا ہوں۔
وزیر ریلوے نے کہا کہ پاکستان ووٹ کے ذریعے بنا اور ملک کا مستقبل بھی جمہوریت سے وابستہ ہے جب کہ ملک مزید انتشار اور افراتفری کا متحمل نہیں ہوسکتا جمہوری بالادستی کی صورت میں پاکستان سے محبت کا سلسلہ جاری رکھیں گے جب کہ تبدیلی ووٹ کے ذریعے آئے گی کسی اور کو فیصلے کرنے کا حق نہیں دیں گے ۔