ملک میں جمہوری ادارے مضبوط ہورہے ہیں شاہی سید

شرارتی عناصر پرنظر رکھنا ہوگی،انتخابات کا التوا ملک کی سلامتی کیلیے خطرہ ہوگا


Staff Reporter February 14, 2013
شرارتی عناصر پرنظر رکھنا ہوگی،انتخابات کا التوا ملک کی سلامتی کیلیے خطرہ ہوگا فوٹو: فائل

ملک میں آئین کی بالادستی کو یقینی بنانے اور جمہوریت کے تسلسل کیلیے تمام ریاستی ستونوں کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، ملک میں جمہوریت اور ادارے دن بدن مضبوط ہورے ہیں۔

ملک میں جمہوریت کی مضبوطی کے لیے کیے گئے ہر فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں، شرارتی عناصر پر گہری نظر رکھنا ہوگی، سازشوں کو ناکام بنانے کے لیے سب کو مشترکہ کردار ادا کرنا ہوگا، جمہوری حکومت کی وجہ سے بیرونی ایجنڈوں کی تکمیل اب اتنی آسان نہیں ہے، عام انتخابات کا التوا ملک کی سلامتی سے کھیلنے کے مترادف ہوگا، ہر حال میں الیکشن اپنے وقت پر ہونے چاہئیں۔



جاری بیان میں عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے صدر اور پختون ایکشن کمیٹی (لویہ جرگہ) کے چیئرمین سینیٹر شاہی سید نے کہا کہ ملک میں جمہوریت کا قیام شہدا کے خون کی بدولت ممکن ہوا ہے،کوئی خوش فہمی میں نہ رہے جمہوریت کے تسلسل کے لیے تمام سیاسی جماعتیں یک آواز ہوچکی ہیں، دریں اثنا عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے اعلامیے کے مطابق ڈپٹی جنرل سیکریٹر ی الطاف خان کے والد محمد حیات کی تدفین ان کے آبائی گائوں تحصیل اوگی ضلع مانسہرہ میں کردی گئی، نماز جنازہ میں بشیر جان ، پیر ریاض گل سمیت پارٹی رہنمائوں ،کارکنان اور اہل علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں