پاکستانی فلم ’نامعلوم افراد ٹو‘ کی کاسٹ کا منفرد انداز

فلم کے پروڈیوسر، ہدایت کار اور دیگر کاسٹ کا بائیک ریلی کی شکل میں کراچی کے مختلف علاقوں کا دورہ


نمرہ ملک August 16, 2017
شہریوں نے فلم کی کاسٹ کے ساتھ سیلفیاں بھی بنوائیں- فوٹو: سوشل میڈیا

عید الاضحیٰ کے موقع پر ریلیز کے لئے تیار پاکستانی فلم "نامعلوم افراد ٹو" کی تشہیر کے لئے فلم کی ٹیم اور کاسٹ نے منفرد انداز اپنایا جسے شائقین کی جانب سے بے حد پزیرائی حاصل ہوئی۔

پاکستانی فلم 'نامعلوم افراد ٹو' کے ہدایت کار نبیل قریشی، پروڈیوسر فضا علی مرزا نے فلم میں لیڈ رول ادا کرنے والے اداکار فہد مصطفی، ہانیہ عامر اور محسن عباس حیدر کے ہمراہ بائیک ریلی کی شکل میں شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا، اس موقع پر شہریوں کی جانب سے ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔



نامعلوم افراد ٹو کی ٹیم گلستان جوہر میں واقع میکڈونلڈ سے موٹر سائیکلوں پر سوار ہو کر بذریعہ شاہراہ فیصل، بلوچ کالونی پل سے ہوتی ہوئی ڈیفنس خیابان اتحاد اور وہاں سے ساحل سمندر پر واقع میکڈونلڈ پہنچی، اس موقع پر فلم کی کاسٹ نے راستہ میں جگہ جگہ رک کر شہریوں کو عید الاالضحیٰ پرسینما گھر آکر 'نامعلوم افراد ٹو' کو سپورٹ کرنے کی درخواست کی جب کہ شہریوں نے فلم کی کاسٹ کے ساتھ سیلفیاں بھی بنوائیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں