راولپنڈی میں گھر سے 3 خواتین کی لاشیں برآمد
ایک مقتولہ کی شناخت منیرہ کے نام سے ہوئی ہے جس کا شوہر فرانس میں ملازمت کرتا ہے، پولیس
روات کےعلاقے جھبٹ میں 3 خواتین کو قتل کر دیا گیا جن کی لاشیں پولیس نے برآمد کرلی ہیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق قتل ہونے والی ایک خاتون کی شناخت منیرہ کے نام سے ہوئی ہے جبکہ دوسری لاش منیرہ کی بیٹی اور تیسری اس کی نواسی کی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گھرمیں تینوں خواتین رہائش پذیرتھیں اور منیرہ کا شوہر فرانس میں ملازمت کرتا ہے۔
ایس پی صدر سرکل افتخار الحق نے بتایا کہ گھرکی چھت سے انہیں شراب کی 2 بوتلیں بھی ملی ہیں جبکہ گھر میں چوری کے کوئی آثار نہیں ملے۔ ایس پی کے مطابق تینوں خواتین کو تقریباً 5 دن پہلے قتل کیا گیا ہے اور تعفن اٹھنے پر علاقہ مکینوں نے پولیس کو اطلاع دی جس پر کارروائی عمل میں لائی گئی۔
انہوں نے بتایا کہ تینوں لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ قتل کے محرکات اور قاتلوں کا سراغ لگانے کے لیے مزید تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔